گجرات: 32 سال میں ہاتھ کی کڑھائی سے قرآن پاک کا نسخہ تیار


گجرات (24 نیوز) اپنی مثال آپ شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون کا بے مثال کارنامہ۔ نسیم اختر نے ہاتھ کی کڑھائی سے قرآن پاک کا نسخہ تیار کر لیا۔

محبت ہو تو ایسی کہ لوگ مثالیں دیں۔ محنت ہوتو ایسی کہ لوگ رشک کریں۔ گجرات کی خاتون نسیم اختر نے ہاتھ کی کڑھائی سے قرآن پاک کا نسخہ تیار کرلیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ انھیں یہ نسخہ تیار کرنے میں 32 سال لگے۔ بس دل میں ایک خواہش تھی کہ کوئی اچھا کام کروں۔

کڑھائی سے قران پاک کا نسخہ تیار کرنے والی خاتون نسیم اختر کے مطابق اس نسخہ کی تیاری میں کوئی جلد بازی نہیں کی نہ اپنا وقت ضائع کیا اور نہ گھریلو ذمہ داریوں ہی کو نظرانداز کیا۔ قرآن پاک کی تیاری میں 300 گز کپڑا اور 84 ڈبے دھاگے کے لگا۔

نسیم اختر نے حکومت سے اپیل کی کہ یہ نسخہ مدینہ منورہ کی لائبریری میں رکھوایا جائے تاکہ پاکستان کی نمائندگی ہوسکے۔