7سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل



ہری پور (24نیوز)ہری پور میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، 7سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،پھندہ لگی لاش کوڑے کے ڈھیر سے ملی۔

ہری پور کے نواحی علاقے مارچ آباد کے ننھے عمر نواز کو اس کی ماں نے خوب تیار کرکے بال بنا کر اور ہاتھ میں لنچ بکس تھما کر سکول بھیجا،شام ڈھل گئی، عمر واپس نہ آیا۔ماں اپنے لعل کے واپس نہ آنے پر بلکتی رہی،باپ اور رشتہ داروں نے پورا علاقہ چھان مارا لیکن 7سالہ عمرنواز کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

رات گزر گئی، عمر نے نہ واپس آنا تھا نہ آیا،صبح سویرے اس  کی لاش کوڑے کے ڈھیر پر پڑی مل گئی،پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلا کر کسی ظالم نے پہلے کمسن عمرنواز سے زیادتی کیؒ پھر جرم چھپانے کیلئے گلے میں بجلی کی تار کا پھندہ ڈال کر جان ہی لے لی۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

بچے کے والدین غم سے نڈھال ہیں،پولیس کا کہنا ہے کچھ شواہد حاصل کرلئے ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer