سابق وزرا اعظم نے کوئٹہ سے زیادہ لندن کے دورے کیے:عمران خان



کوئٹہ( 24نیوز ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب تبدیلی کی سوچ ہے،سابق وزرا اعظم نے کوئٹہ سے زیادہ لندن کے دورے کیے۔

وزیر اعظم عمران خان نے  بلوچستان ہیلتھ کمپلیکس کے سنگ بنیاد کی   تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نےبلوچستان کے مقابلے پانچ گنازیادہ بیرون ملک کےدورےکیےتھے ،این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کیلیے پیسا بڑھ تو گیا لیکن لوگوں تک نہیں پہنچا،ملکوں کو مقروض بناکر ان کوتباہ کردیاجاتاہے،ماضی میں بلوچستان میں صرف الیکشن جیتنے کیلیے سیاست کی گئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ جیسے یہ ملک چل رہا تھا اس سے تو ہم تباہی کی طرف جارہے تھے،شہریوں کےلیےروزگار،صحت کا انتظام ہونا چاہیےیہ ان کا حق ہے،پرانے طریقے سے پاکستان کودیوالیہ کردیا گیا،قرضوں پرایک دن کاسود چھ ارب روپے دے رہے ہیں،پاکستان میں اب تبدیلی کی سوچ ہے،یہ صوبہ خوش قسمت ہے کہ ایسا وزیراعلیٰ ملا،وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے دل میں یہاں کے لوگوں کادرد رکھتے ہیں۔

انہوں نے بلوچستان ہیلتھ کمپلیکس میں کینسر ہسپتال بنانے اور ٹریلوے ٹریک کو ایران تک بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت تمام شہروں کیلئے ماسٹر پلان بنا رہے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer