کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سےتدریسی عمل کےبائیکاٹ کا اعلان

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سےتدریسی عمل کےبائیکاٹ کا اعلان


24نیوز: سندھ کے سرکاری اساتذہ نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کردیا، کراچی پریس کلب کے سامنے ہڑتالی کیمپ لگا لیا، میٹرک اور انٹر کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اساتذہ نے مطالبات کی منظوری تک کراچی پریس کلب کے سامنے دھرنادے دیا، اساتذہ کے بائیکاٹ کے بعد میٹرک اور انٹر کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی، اساتذہ پر پولیس کے تشدد کے بعد انہیں منانے کی کوششیں بھی ناکام ہوگئیں۔

گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسو سی ایشن ( گسٹا) کے صدر اشرف خاصخیلی کے مطابق آج سرکاری اسکولوں میں کوئی کلاسز نہیں ہونگی، گسٹا کے رہنماوں نے سال 2012ء میں بھرتی اساتذہ کو فوری تنخواہیں جاری کرنے، جے ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی اساتذہ کی ترقیوں سمیت دیگر مطالبات پیش کردئیے۔

شازیہ بشیر

Content Writer