محمد سلیم بیگ چیئرمین پیمرا مقرر


اسلام آباد(24نیوز) محمد سلیم بیگ کو  چیئرمین پیمرا مقررکردیا گیا، صدرمملکت نے نئے چیرمین پیمرا کی تقرری کے نوٹیفکیشن پردستخط کردئیے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے نئے چیرمین پیمرا کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دئیے ،کل تک ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ محمد سلیم بیگ پرنسپل آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
یاد رہےمحمد سلیم بیگ سے پہلے ابصار عالم   چیئرمین پیمرا کے فرائض دے رہے تھے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔