بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ پر ڈیڈ لاک برقرار،آج پھر اجلاس کا امکان

بلوچستان کے نگران وزیر اعلیٰ پر ڈیڈ لاک برقرار،آج پھر اجلاس کا امکان


کوئٹہ(24نیوز) بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کے انتخاب پر حکومت اور اپوزیشن کا ڈیڈ لاک برقرار ، حکومت اور اپوزیشن کے مابین آخری مشاورتی اجلاس آج ہونے کا امکان ہے۔فیصلہ نہ ہوا تونگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کرے گی۔
بلوچستان میں نگران وزیراعلیٰ کون ہوگا؟معاملہ جوں کا توں ہے، حکومت نے علاوالدین مری ' پرنس احمد علی اور کامران مرتضیٰ کے نام تجویز کئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے قاضی اشرف اور اسلم بھوتانی کے نام سامنے آئے ۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف نامزد نگران وزیر اعظم کے معترف

وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر عبدالرحیم زیارتوال کے درمیان 3 مشاورتی اجلاس ہوچکے ہیں جو بےنتیجہ ثابت ہوئے تاہم آج اپوزیشن اور حکومت میں مذاکرات کے لئے آخری راونڈ متوقع ہے،آخری مشاورتی اجلاس میں بھی فیصلہ نہ ہوا تو فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس منتقل ہو جائے گا۔
واضح رہے نگران وزیر اعظم کیلئے جسٹس(ر) ناصر الملک ،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر محمود کھوسہ کو نامزد کیا گیا ہے،خیبر پی کے اسمبلی کی مدت ختم ہوچکی ہے لیکن نگران وزیر اعلیٰ کا تقرر ابھی تک مسئلہ بنا ہوا ہے۔