لاہور: ڈولفن پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، 14سالہ بچہ جاں بحق


لاہور (24نیوز)  شاد باغ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے  14 سالہ راہگیر جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو کو زخمی ہوگیا۔

لاہور کے عالقے شادباغ میں ٖ ڈولفن پولیس کے اہلکاروں نے گاڑی میں موجود مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی لیکن گاڑی میں موجود افراد نے گاڑی روکنے کی بجائے اور تیز کردی جس کی وجہ سے ڈولفن اہلکاروں نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے گولیاں چلا دیں ۔  ڈاکو اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر 14 سالہ لڑکا جاں بحق اور ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کوحراست میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:درندہ نما انسان نے ماں کو قتل کردیا 

 ڈولفن فورس کی مشکوک گاڑی پر فائرنگ کی فوٹیج ٹوئنٹی فورنیوز نے حاصل کرلی، فائرنگ کی زد میں آکر14سال کا سلیم جاں بحق ہوا۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ڈاکو کی شناخت آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

جاں بحق ہونے والے بچے کے ورثا اور اہل علاقہ نے ڈولفن اہلکاروں کیخؒلاف احتجاج کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے اہلکار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب  ڈولفن پولیس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بچہ ہماری فائرنگ سے نہیں بلکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ دے جاں بحق ہوا۔ 
 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔