وفاقی پولیس کا کرپٹ افسروں کیخلاف کریک ڈاؤن

وفاقی پولیس کا کرپٹ افسروں کیخلاف کریک ڈاؤن


اسلام آباد(24نیوز) وفاقی پولیس نے محکمہ میں موجود کرپٹ افسروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا، آئی جی اسلام آباد نے تحقیقات کیلئے 28 رکنی انٹیلی جنس کمیٹی تشکیل دے دی.
وفاقی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے بعد اب محکمہ میں کرپٹ افسروں اور اہلکاروں کے خلاف متحرک ہوگئی۔ذرائع کے مطابق تھانوں میں میں پرائیویٹ افراد کے ذریعے رشوت لینے کے انکشاف پر، آئی جی اسلام آباد نے کرپٹ افسروں اور اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد سلیم بیگ چیئرمین پیمرا مقرر

آئی جی اسلام آباد کے احکامات کے بعد پرائیویٹ افراد کو ساتھ رکھنے والے تفتیشی افسروں کیخلاف تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی،، ایسے افسروں اور اہلکاروں کی نشاندہی کیلئے انٹیلی جنس کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔28رکنی کمیٹی وفاقی پولیس میں کرپٹ لوگوں کی نشاندہی کرے گی، انٹیلی جنس کمیٹی کے افسروں اور اہلکاروں کو مختلف تھانوں میں سنیئر افسروں کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔
انٹیلی جنس کمیٹی کی سربراہی ڈی ایس پی کرے گا، تفتیشی افسروں کے ساتھ منسلک پرائیویٹ لوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔