جاپانی سائنسدانوں نے موٹاپا بھگانے کا سستا طریقہ ڈھونڈ لیا


24نیوز: آج کل لوگوں کی اکثریت اپنے موٹاپے سے پریشان دکھائی دیتی ہے لیکن جاپانی سائنسدانوں نے موٹاپا بھگانے کے لئے ایک نہایت ہی سستا طریقہ ڈھونڈلیا ہے۔

  جاپانی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی عمر 40 برس سے زائد ہےاور آپ اپنے بڑھتے وزن سے بھی پریشان ہیں تو چیونگم کھانا شروع کردیں، چیونگم کھائیں اور وزن گھٹائیں۔جرنل آف فزیکل تھراپی سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جسمانی سرگرمی کے دوران چیونگم چبانا وزن کو کنٹرول کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سروسز ہسپتال میں سٹریچرز پر مریض نہیں اینٹیں اٹھائی جانے لگیں

 تحقیق میں 21 سے 69 برس کے درمیان کی عمر کے 46 افراد کو شریک کیا گیا، جو ورزش کے طور پر واک کرتے ہیں۔ دوران واک ان میں سے آدھے افراد چیونگم چبا رہے تھےجبکہ دیگر آدھے لوگ پانی کے کپ میں چیونگم کے اجزا کا پاؤڈر استعمال کر رہے تھے۔

پڑھنا نہ بھولیں:ٹیچنگ ہسپتالوں کی ادائیگیاں نہ ہو سکیں، پنجاب حکومت کو خسارے کا سامنا

 واک کے دوران جن لوگوں نے چیونگم چبائی ان کے دل کی دھڑکن تیز رہی، انہوں نے طویل فاصلہ طے کیا اور ان کے جسم میں جلنے والے حراروں کی تعداد بھی زیادہ رہی۔آپ بھی اگر خود کو موٹا محسوس کرتے ہیں تو بھاگیں، دوڑ لگائیں چلیں، کودیں اور ساتھ ساتھ چیونگم بھی چبائیں۔