بھارت کا 68 سالہ پنڈت، نبی آخرالزماں حضرت محمدؐ کا عاشق نکلا

بھارت کا 68 سالہ پنڈت، نبی آخرالزماں حضرت محمدؐ کا عاشق نکلا


دہلی(24نیوز) بھارت کا 68 سالہ پنڈت،جو نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علی علیہ وسلم کا عاشق ہے، نبی کی شان میں قصیدے کہتا ہے، کوئی بھی مشاعرہ ہو حمد اور نعت کے بغیر اس کا آغاز نہیں کرتا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈت رام ساگر پرتھوی پال تری پاتھی ایک 68 سالہ کٹر ہندو لیکن نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علی وسلم کا ایک عاشق ہے۔ ساگر تری پاتھی کے نام سے مشہور یہ شخص ایودھیا کے رام لالہ ونیاس ٹرسٹ کے سرپرست اور وشوا براہمن پریشد کے صدر بھی ہیں لیکن انہوں نے نام ایک شاعر کی حیثیت سے کمایا۔

ساگر تری پاتھی ہر مشاعرے کا آغاز حمد اور نعت سے کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی نعت گوئی کی بدولت ان کا ضمیر زندہ ہے۔ ساگر تری پاتھی کے گھر گیتا اور دیگر ہندو کتابوں کے ساتھ قرآن پاک اس کی تفسیر اور نبی پاک صلی اللہ علی وسلم کی حیات طیبہ کے حوالے سے بھی کتابوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ ہندوؤں کا تہوار ہو یا مسلمانوں کا ساگر دونوں ہی بھرپور انداز میں مناتے ہیں۔ ساگر کی شاعری کی فروخت سے ہونے والی آمدن بھی مسلمان بچوں کی تعلیم کے لئے عطیہ کرتے ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:واپڈا ملازمین کے لئے عیدالفطر پر بڑی خوشخبری، اب تنخواہ کے ساتھ۔۔۔۔  

 ساگر کا مزید کہنا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علی وسلم صرف مسلمانوں کے ہی نبی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہیں۔ میں نے بھی ان سے کچھ فیض حاصل کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس دن انا اور سیاست ختم ہوگئی بابری مسجد کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔