مجھ سے زیادہ نواز شریف کو مریم کی ضرورت ہے:کیپٹن(ر)محمد صفدر


اسلام آباد( 24نیوز ) نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے احتساب عدالت کو دئیے گئے بیان میں تمام معاملات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا، بتایا کہ مریم نواز کو نیلسن اور نیسکول کا ٹرسٹی بنایا گیا تھا، جے آئی ٹی رپورٹ اس کیس سے غیر متعلقہ ہے اس لیے اسے شواہد کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے ب128میں سے اسی سوالات کے جوابات دیے ۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں آج تیسرے ملزم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اپنابیان رکارڈ کرایا، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے اسی سوالوں کے جواب دئیے۔ نواز شریف صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، لیکن حاضری کے بعد عدالت نے انہیں جانے کی اجازت دیدی۔کیپٹن صفدر نے کہا کہ زیادہ تر سوالوں کو خود سے غیر متعلقہ قرار دے دیا،کہا جے آئی ٹی نے مریم نواز کے سامنے ٹرسٹ ڈیڈ کی کاپیاں سیل نہیں کیں۔

 یہ بھی پڑھیں: میرا جرم نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے:مریم نواز
کپیٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاکہ نواز شریف کے پارلیمنٹ سے خطاب، قطری خط،حسن، حسین اور مریم نواز کے ٹی وی انٹرویوز، شیزی نقوی اور طارق شفیع کے بیان حلفی، موزیک فونسیکا اور سامبا بینک کے خطوط سے کوئی تعلق نہیں۔
وقفے کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ خود چاہتے تھے کہ کوئی بھی لیگی رہنما کمرہ عدالت میں موجود نہ ہو، اس وقت مجھ سے زیادہ میاں صاحب کو مریم کی ضرورت ہے، میرے ساتھ تو وہ پچیس سال سے ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت بدھ کی صبح نو بجے تک ملتوی کردی۔