یورپی کونسل کے باہر شہید فلسطینیوں کے ہزاروں جوتے رکھ دیئے گئے

یورپی کونسل کے باہر شہید فلسطینیوں کے ہزاروں جوتے رکھ دیئے گئے


 24نیوز: برسلز میں یورپین یونین کونسل کے باہر فلسطینیوں کی شہادتوں کے خلاف احتجاجا شہیدوں کے ہزاروں جوتے رکھ دیئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں پر افواج کے مظالم کے خلاف یورپی یونین کی عمارت کے ہابر ہزاروں افراد نے جوتے رکھ کر احتجاج کیا برسلز میں یورپی کونسل کے باہر شہید فلسطینیوں کے ہزاروں جوتے رکھ دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:مسخروں نے برطانوی وزیر خارجہ کو ماموں بنا ڈالا

 دوسری جانب اٹلی کے نامزد وزیراعظم نے جوزپے کونٹے نے مرضی کی کابینہ بنانے کی اجازت نہ ملے پر حکومت بنانے سے معذرت کرلی۔ اطالوی صدر سرجیو میٹاریلا نے 81سالہ پاؤلو سیوونا کو بطور وزیرخزانہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔وزیراعظم کے انکار کے بعد صدر نے آئی ایم ایف کے عہدیدار کارلو کوٹریلی کو نگران وزیراعظم نامزد کردیا جنہوں نے 6 ماہ میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:متنازعہ جزائر کے قریب جہاز بھیجنے پر چین کی امریکا کو وارننگ

 ادھرایک این جی او کی طرف سے رکھے گئے ان جوتوں کا مقصد یورپی یونین وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر عالمی ضمیر کو جھنجوڑنا ہے۔ دس سال کے دوران ساڑھے چار ہزار فلسطینی اسرائیلی بربریت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔امریکی ریاست ہوائی کے آتش فشاں سے لاوے کا مسلسل اخراج جاری ہے۔ لاوا اب تک 80 سے زائد گھر اور سینکڑوں ایکٹر پر جنگل کو نگل چکا ہے جبکہ اس اس کی وجہ سے جیو تھرمل پاور پلانٹ کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ آتش فشاں کا دھواں ہوائی سے ساڑھے تین ہزار کلومیٹر دور مارشل آئی لینڈ پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے وہاں لوگوں کو سانس لینے میں پریشانی کا سامنا ہے۔

یہ خبر ٖرور پڑھیں:بھارتی فوج کی درندگی انتہا کو پہنچ گئی،پانچ کشمیر یوں کو گرفتار کرکے گولیاں ماردیں

 سعودی فوجی اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی شہر ابھا کے ہوائی اڈے کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش نا کام بنا دی فوجی ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق اتحادی فوج نے ایران کے "ابابیل" نامی بغیر پائلٹ جہاز بنانے والی ورکشاپ تباہ کر دی۔امریکی ادارے ایف بی آئی نے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی ہیکرز گھر اور دفاتر میں استعمال ہونے والی انٹرنیٹ ڈیوائس راؤٹرز تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں اس لیے فوری طور پر اپنے راؤٹرز کو ری بُوٹ یعنی پورے سسٹم کو ازسر نو انسٹال کرلیں بصورت دیگر کسی بھی وقت بڑا نقصان درپیش ہو سکتا ہے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito