وفاقی حکومت کا نیشنل فوڈ سیکورٹی پالیسی کا اعلان

وفاقی حکومت کا نیشنل فوڈ سیکورٹی پالیسی کا اعلان


اسلام آباد( 24نیوز )وفاقی حکومت نے نیشنل فوڈ سیکورٹی پالیسی کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن کہتے ہیں زراعت کے شعبے میں بہتری کیلئے اقدامات تو کئے، لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے کام نہ کرسکا، چھوٹے کاشتکاروں کے نقصان کا ازالہ آسان نہیں۔
وفاقی وزیر برائےتحفظ خوراک سردار سکندر حیات بوسن نے کہا کہ نیشنل فوڈ سیکورٹی پالیسی کی منظوری کابینہ نے دی، پہلی نیشنل فوڈ سیکورٹی پالیسی کے تحت زرعی ادویات پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے 2 فیصد کر دیا گیا، سیلز ٹیکس میں کمی سے چھوٹے کاشتکاروں کو فائدہ ہو گا۔
وفاقی وزیر سکندر بوسن کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے آج تک خوراک کے تحفظ پر توجہ نہیں دی گئی، پالیسی سے ہنگامی حالات میں خوراک کی دستیابی کے علاوہ غربت اور غذائی قلت کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔
سکندر حیات بوسن نے کہا پالیسی میں زرعی تحقیق کو ترجیح دی گئی ہے، وزیر اعظم کی سربراہی میں نیشنل فوڈ سیکورٹی کونسل بھی قائم کی جا رہی ہے، کونسل میں صوبوں کے وزرائے اعلی بھی شامل ہوں گے۔