دنیا کا پہلا گیت شام میں تیار کیا گیا تھا

دنیا کا پہلا گیت شام میں تیار کیا گیا تھا


24نیوز: دنیا کا پہلا گیت شام میں تیار کیا گیا تھا خطۂ عرب کا ملک شام فی الحال جنگ کے شعلوں میں گھرا ہے اور ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے جبکہ لاکھوں ترک وطن پر مجبور ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق خطۂ عرب کا ملک شام فی الحال جنگ کے شعلوں میں گھرا ہے اور ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے جبکہ لاکھوں ترک وطن پر مجبور ہیں۔ ایسے حالات میں اگر آپ کو یہ بتایا جائے کہ موسیقی کی لے پر تیار کیا جانے والا دنیا پہلا گیت شام میں تیار ہوا تھا تو آپ کو یقین نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:یورپی کونسل کے باہر شہید فلسطینیوں کے ہزاروں جوتے رکھ دیئے گئے

 شام ایک ایسا ملک ہے جس کی روح میں موسیقی بسی ہوئی ہے اور اسی نے دنیا کو موسیقی کی دلکشی سے روشناس کرایا اور ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر پیار سے محبت سے رہنے کا سبق پڑھایا۔1950 میں کھدائی کے دوران آثار قدیمہ کے ماہرین کو یہاں سے تقریباً 3400 سال پرانی مٹی کی 29 تختیاں ملی ہیں۔ اگرچہ ان میں سے اکثر تختیاں ٹوٹی ہوئی ہیں لیکن ان میں سے ایک سالم ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:مسخروں نے برطانوی وزیر خارجہ کو ماموں بنا ڈالا

  جس پر موسیقی کی کچھ دھنیں نقش ہیں اور اس پٹی کو ایچ 6 کا نام دیا گیا ہے۔ ماہرین اسے دنیا کا پہلا گیت قرار دے رہے ہیں اور یہ گیت شام میں تیار کیا گیا تھا۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito