یو ٹیوب نےپرتشددمیوزک ویڈیوز کو حذف کر دیا

یو ٹیوب نےپرتشددمیوزک ویڈیوز کو حذف کر دیا


24 نیوز: ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب کا کہنا ہے کہ اُس نے ایک سینئیر پولیس اہلکار کے کہنے پر آدھی سے زیادہ پرتشددمیوزک ویڈیوز کو حذف کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب کا کہنا ہے کہ اُس نے ایک سینئیر پولیس اہلکار کے کہنے پر آدھی سے زیادہ پرتشددمیوزک ویڈیوز کو حذف کر دیا ہے۔ یو ٹیوب کا کہنا ہے کہ اب تک 30 سے زیادہ کلپس کو ہٹایا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی سے تیر کا نشان چھین لیا 

  میٹرو پولیٹن پولیس کمشنر کریسڈا ڈک نے یو ٹیوب پر موجود چند ویڈیوز کو لندن میں قتل اور پرتشدد جرائم میں اضافے کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے بطور خاص ’ڈرل میوزک‘ کا ذکر کیا۔انھوں نے یو ٹیوب سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسا مواد حذف کر دیں جو تشدد کو پرکشش بنا کر پیش کرتا ہے۔