ملک بھر کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

ملک بھر کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار


اسلام آباد (24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملک بھر کے 8 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں۔ الیکشن کمیشن کو ازسر نو قواعد کے مطابق اضلاع میں حلقہ بندیاں کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ بندیوں کے حوالے سے مختلف درخواستوں پر سماعت کی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے پیش کی جانے والی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے آٹھ اضلاع کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے 

بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ، جہلم، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لوئر دیر اور بٹگرام کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دی گئی ہیں۔ عدالت کی جانب سےریمارکس میں کہا گیا کہ نئی حلقہ بندیاں کرتے ہوئے ہر نشست پر آبادی کا تناسب مدنظر رکھا جائے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 40 سے زائد درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ حلقہ بندیوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں 108 درخواستیں زیرسماعت ہیں۔