قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، علاقائی امن و استحکام کیلئے سفارتی و سیاسی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، علاقائی امن و استحکام کیلئے سفارتی و سیاسی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق


اسلام آباد ( 24 نیوز ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور فلسطین پر اسرائیلی فوج کے مظالم کی شیدید الفاظ میں مذمت، پاکستان کی جانب سے علاقائی امن اور استحکام کے لیے اپنی سفارتی اور سیاسی کوششیں جاری رکھنے کی پر اتفاق ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزرا، چیئرمین جوائنٹ چیفس، آرمی چیف سمیت اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کی گئی اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے پاکستان اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، اسد درانی کی متنازع کتاب کا معاملہ زیر غور آنے کا امکان 

اجلاس میں اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر مظالم کی بھی مذمت کی گئی اور فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں فاٹا اور گلگت بلتستان اصلاحات پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے دونوں ریجنز کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں کمیٹی کو نئی ویزہ پالیسی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پورے سسٹم کو آپریشنل رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں اور وطن پہنچنے پر ویزہ جاری کرنے کے حوالے سے پروگرام شروع کیا جائے۔

پڑھنا نہ بھولیں:صرف درانی کی انکوائری نہیں،تہہ تک پہنچنا ہوگا ، نواز شریف 

کمیٹی اجلاس میں عالمی اور خطہ کی صورتحال اور پاکستان پر ان کے اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ کمیٹی نے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ امن اور استحکام کے لیے پاکستان اپنی سفارتی اور سیاسی کوششیں جاری رکھے گا اور اس کے لیے موثر سفارتکاری پر بھی کمیٹی نے زور دیا۔