پشاور: نامعلوم شخص کی فائرنگ سے سکھ برادری کے سرگرم رکن چرن جیت سنگھ قتل

پشاور: نامعلوم شخص کی فائرنگ سے سکھ برادری کے سرگرم رکن چرن جیت سنگھ قتل


پشاور (24 نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سکھ برادری کے سرگرم سماجی کارکن چرن جیت سنگھ کو قتل کر دیا گیا۔ سکیم چوک میں نامعلوم شخص فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔

24 نیوز کے مطابق پشاور میں معروف سماجی شخصیت چرن جیت سنگھ کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا جب وہ سکیم چوک کے پاس ایک دوکان میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی افسر کا جنسی سکینڈل سامنے آگیا،ویڈیو 24 نیوز نے حاصل کر لی 

نامعلوم شخص فائرنگ کر کے دکان میں بیٹھے سرنجیت سنگھ کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا جو واردات کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اہالیان علاقہ نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

پڑھنا نہ بھولیں: خواجہ سرا جانوروں سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبور 

خیال رہے کہ پشاور میں شمشان گھاٹ نہ ہونے کے وجہ سے چرن جیت سنگھ کے آخری رسومات اٹک میں ادا کی جائیں گی۔