رانی بن کرفلم نگری پرراج کرنےوالی ناصرہ کی کہانی

رانی بن کرفلم نگری پرراج کرنےوالی ناصرہ کی کہانی


24نیوز : رانی بن کرفلم نگری پرراج کرنےوالی ناصرہ نے فلمی سفرکا آغاز فلم محبوب سےکیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی دلکش اداکارہ رانی کو شروع میں کئی بار ناکامی کا سامنا کرن اپڑا۔ لیکن چاکلیٹی ہیرووحید مراد کے ساتھ فلم دیور بھابی کی کامیابی کے بعد رانی کی قسمت کا ستارہ چمک اٹھا۔دیوربھابی کےبعدرانی نےلالی وڈ کو پے درپے سپرہٹ فلمیں دیں۔ فلم انجمن نےرانی کوشہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ کامیاب ترین فلموں میں تہذیب، امراؤجان، ادا، دیوربھابی، بہن بھائی اوردیدار شامل ہیں۔

ادکارہ رانی فلمی مصروفیت کےباعث گھریلوزندگی کوزیادہ وقت نہ دے پائیں۔ بیٹی کا کہنا ہےکہ رانی کوکھانا بنانا اورلڈواوربیڈمنٹن کھیلنا بہت پسند تھا۔ لالی وڈ کی رانی گھریلوزندگی میں کئی بار ناکامی کاسامنا رہا۔ معروف اداکارہ کی تینوں شادیاں ناکامی کاشکارہوئیں۔27مئی 1993 کورانی صرف 46 برس کی عمرمیں کینسر کے ہاتھوں انتقال کرگئیں لیکن ان کی اداکاری آج بھی پرستاروں کےدلوں میں زندہ ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito