عمران خان اورشہباز شریف کی ٹویٹر پر جنگ

عمران خان اورشہباز شریف کی ٹویٹر پر جنگ


24نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب  میاں محمد شہباز شریف کی ٹوئٹر پر جنگ ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا ٹوئٹر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب  میاں محمد شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوے کہنا تھا کہ میرا خیال ہے شہباز شریف اور اہل خانہ کی کرپشن پکڑنے کے لیےمکمل طور پر ایک نئی وزارت درکار ہے۔ تحریک انصاف نے 56 کمپنیوں کی پڑتال کا مطالبہ کیا مگر چھپن کی بجائے محض 11 کا آڈٹ کیا گیا اور آڈٹ رپورٹس میں 166 ارب کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی۔

جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے بھی ان کے ٹوئٹر پیغام پر رد عمل دیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر ہی پر جواب میں کہا کہ میرا خیال ہے نیازی صاحب، محنت کرو، حسد نہ کرو  اور قوم کا قیمتی وقت ضائع نہ کرو۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito