پاک بھارت ڈی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، جنگ بندی معاہدہ کی پاسداری پر اتفاق

پاک بھارت ڈی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، جنگ بندی معاہدہ کی پاسداری پر اتفاق


اسلام آباد (24 نیوز) پاک بھارت ہاٹ لائن پر پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کا رابطہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔ دونوں ڈی جی ایم آوز نے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی صورت حال پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، علاقائی امن و استحکام کیلئے سفارتی و سیاسی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق 

دونوں ڈی جی ایم اوز نے سرحد پر امن کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ سرحد پر شہری آبادی کو درپیش مشکلات کم کے لیے اقدامات پر بھی اتفاق کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 2003 کے جنگ بندی معاہدہ پر عمل درآمد پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ ڈی جی ایم اوز میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

پڑھنا نہ بھولیں: صرف درانی کی انکوائری نہیں،تہہ تک پہنچنا ہوگا ،نواز شریف 

کسی مسئلہ کی صورت میں تحمل کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ معاملات کو دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ میکنزم، ہاٹ لائن اور مقامی سطح پر فلیگ میٹنگ کے ذریعہ حل کرنے پر بھی دونوں ڈی جی ایم اوز متفق ہو گئے ہیں۔