بھارت سفارتی آداب بھول گیا، ایک بار پھر اپنی اوقات دکھادی



نئی دہلی( 24نیوزبھارت نے ایک بار پھر سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں،مہمانوں کو پاکستانی ہائی کمیشن میں افطار ڈنر میں شرکت سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا،بھارتی پولیس افطار کے لئے آنے والے مہمانوں سے پوچھ گچھ کرتی رہی،مہمانوں کو ہراساں کیا گیا، بعض کو زبردستی واپس جانے پر مجبور کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 23 مارچ کو ہونے والی تقریب میں بھارتی سرکار کے کارندوں نے مہمانوں کو ہراساں کیا تھا،پاکستان کی جانب سے سفارتی سطح پر اس حرکت پر شدید احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔