پشاور کے مثل نے وطن کی محبت میں اعلیٰ مثال قائم کردی

پشاور کے مثل نے وطن کی محبت میں اعلیٰ مثال قائم کردی


پشاور(24نیوز)کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا۔پشاور کے مثل شاہ نے آلودگی پر قابو پانے کے لئے خیراتی نرسری قائم کرکے ایک بڑی مثال قائم کردی۔

خیبر پختونخوا حکومت کا پشاور کو کلین اینڈ گرین بنانے کا خواب پورا ہوگا یا نہیں۔پشاور گلبہار کے رہائشی پیر محمد مثل شاہ نے شہر سے آلودگی کے خاتمہ کے لئے خیراتی نرسری قائم کرکے سب کو حیران کردیا۔ صوفی شاعر عبدالرحمان بابا کے نام سے منسوب اس نرسری میں لوگوں کو مختلف قسم کے پودے مفت دئیے جاتے ہیں۔

مثل شاہ نے محکمہ تعلیم سے ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن کے پیسوں سے خیراتی نرسری قائم کی، جو پھولوں کے شہر کی خوبصورتی لوٹانے کے لئے ایک بڑی مثال ہے۔

آلودگی کے خاتمہ اور ماحول کو صاف رکھنے کے لئے مثل شاہ نہ صرف مفت پودے تقسیم کرتا ہے بلکہ اس موضوع پر ایک کتاب بھی لکھ دی ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer