پنجاب کےنئے بجٹ میں کیا ترامیم کی گئیں؟

پنجاب کےنئے بجٹ میں کیا ترامیم کی گئیں؟


لاہور( 24نیوزپنجاب میں نئےبجٹ کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں، نئے مالی سال میں آمدن کاتخمینہ پچھلے سال کی نسبت31.1فیصدزائد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں نئےبجٹ کی تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں،نئے مالی سال میں آمدن کاتخمینہ پچھلے سال کی نسبت31.1فیصدزائد ہوگا،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آمدن کاتخمینہ 1863ارب لگانے پر غور کیا جائے گا،نیاہدف 1422.1ارب کےنظرثانی بجٹ سے31.1فیصدزائد ہوگا، این ایف سی کےتحت قابل تقسیم محاصل کی مد میں 1494ارب ملیں گے۔

بجٹ میں صوبائی آمدن کا حجم 368 ارب روپےتجویز کیا گیا ہے،قابل ٹیکس آمدنی کا حجم283ارب،غیرمحاصل آمدنی کاحجم85ارب ہوگا،کرنٹ کیپٹل آمدنی کاتخمینہ 33ارب روپےلگانےکی تجویززیرغور کیا گیا،فارن پراجیکٹ اسٹنس کے لئے 27ارب کاتخمینہ لگایاگیاہے،ریٹس اکاؤنٹ ٹو(فوڈ) کا تخمینہ 237 ارب روپےلگایا گیا ہے۔