گھر سے 5 خطرناک سانپ نکل آئے، پھر کیا ہوا؟ اہل علاقہ حیران

گھر سے 5 خطرناک سانپ نکل آئے، پھر کیا ہوا؟ اہل علاقہ حیران


لودھراں(24نیوز) لودھراں کے علاقے شہنال سے گھر میں کوبرا سانپوں نے ڈیرہ جمالیا تو گلیوں میں پھرنے والا سپیرا کام آیا۔

لودھراں کے علاقے شہنال میں ایک گھر سے پانچ سانپ نکل آئے۔خطرناک سانپوں کی موجودگی کا علم ہوتے ہی اہل خانہ گھر سے باہر چلے گئے جس کے بعد سپیروں کو بلایا گیا۔ مقامی سپیروں نے سانپوں کو پکڑلیا۔ تین سپیروں نے گھنٹوں محنت کرکے سانپ پکڑے ۔ سپیروں نے بعد میں شہریوں کو سانپ کا ڈانس بھی دکھایا جس پر شہریوں نے اس منظر کو خوب انجوائے کیا ۔علاقہ مکین کوبرا سانپوں کی ویڈیو بناتے رہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔