مریم نواز پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی حمایت میں بول پڑیں

مریم نواز پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی حمایت میں بول پڑیں


لاہور( 24نیوز ) مریم نواز نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر ہونےوالے تشدد  کی مذمت کی، مریم نواز نے کہاکہ پارلیمنٹ ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ کرکے دارالحکومت کو چار ماہ تک مفلوج رکھنے والا دھرنا گرد ،ایک دن کے لئے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کر سکا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف میدان میں آگئیں، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ'  پارلیمنٹ ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ کرکے دارالحکومت کو چار ماہ تک مفلوج رکھنے والا دھرنا گرد 

ایک دن کے لئے چھوٹا سا احتجاج برداشت نہیں کر سکا کیونکہ ڈرتا ہے نا، چور دروازے سے آیا ہے! ان کا مزید کہناتھاکہ10 ماہ میں یہ حال ہو گیا ووٹ چوروں کا! پیپلزپارٹی کے سیاسی کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے '۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER