ایڈز کیسے ہوا؟ شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

ایڈز کیسے ہوا؟ شوہر نے بیوی کو قتل کردیا


شکارپور (24نیوز) ایڈز کیسے ہوا؟ شوہرنے بیوی کوقتل کردیا۔ شکارپورکے علاقے ٹھارو رند میں شوہر نے ایڈزسے متاثرہ بیوی کو بھائی کے ساتھ مل کر قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق ملزم نے ایڈز متاثرہ بیوی کو بھائی کے ساتھ مل کر گلا دباکر قتل کردیا۔ خاتون کو قتل کرنے کے بعد ملزمان نے خاتون کی لاش کو درخت میں لٹکادیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گھڑیاسین اسپتال منتقل کردیا۔ واقعہ کے بعد خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیاہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔