ورلڈ کپ ٹرافی کا ریپلیکا نمائش کیلئے ہیتھرو ائیرپورٹ پر رکھ دیا گیا

ورلڈ کپ ٹرافی کا ریپلیکا نمائش کیلئے ہیتھرو ائیرپورٹ پر رکھ دیا گیا


لندن (24نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ورلڈ کپ ٹرافی کا ریپلیکا نمائش کیلئے ہیتھرو ائیرپورٹ پر رکھ دیا گیا۔

 ورلڈ کپ ٹرافی کا ریپلیکا بیرون ملک سے آنے والے شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنا رہا. شہری ورلڈکپ کرکٹ ٹرافی کےساتھ کھڑے ہوکر اپنی سیلفیاں بنواتے رہے. ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ شائقین کیلئے فیس پینٹنگ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے. ورلڈ کپ کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شہری ٹرافی کو دیکھ کر انتہائی خوش دکھائی دیئے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔