پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ماؤنٹ مکالو بھی سرکرلی

پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے ماؤنٹ مکالو بھی سرکرلی


اسلام آباد(24 نیوز)معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے 8 ہزار 485 میٹر بلند مکالو چوٹی سر کرلی ہے، محمد علی سدپارہ 8 ہزار میٹر سے اونچی 7 چوٹیاں سرکرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے 8 ہزار 485 میٹر بلند مکالو چوٹی سر کرلی۔ مکالو دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی ہے ۔ محمد علی سدپارہ 8 ہزار میٹر سے اونچی 7 چوٹیاں سرکرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کوہ پیما مرزی علی بیگ نے 22 مئی کو ماونٹ ایورسٹ سرکیا۔ مرزا علی بیگ 7 مملکوں میں سات بڑے پہاڑ سرکرنے والے پہلے پاکستانی ہیں،  کوہ پیما مرزا علی بیگ کا تعلق ہنزہ سے ہے۔