درزی دکان بند کر کے اعتکاف میں بیٹھ گیا



ملتان(24 نیوز) آپ نےعید قریب آتے ہی درزیوں کے نخرے تو دیکھے ہی ہوں گے لیکن ملتان کے ایک درزی نےتو انتہا ہی کردی ،رمضان سے پہلے ہی عید کے کپڑے سینے کا آرڈر تو پکڑ لیا لیکن 20 ویں روزے دوکان کو تالا لگاکر اعتکاف میں بیٹھ گیا۔ اب گاہکوں کے کپڑوں کاکیابنے گا؟

عیدپردرزیوں کے نخرے اوردکانوں پررش توہرسال ہی معمول کی بات ہے مگرملتان میں توایک درزی نے حدہی کردی، علاقے کےتمام سوٹ سلائی کیلئے جمع کیے اورگاہک راضی کرنے کی بجائے بیسویں روزے اللہ کوراضی کرنے نکل پڑا۔درزی اعتکاف بیٹھ گیااورگاہک دکان پراب کیاکرے بندہ جب آپ ہنسی خوشی درزی سے سوٹ لینے جائیں اوربندشٹرپرلکھا ہوکہ" سوٹ عید کے بعددیئے جائیں گے"۔

ایک طرف درزی کااعتکاف بیٹھنابھلے ہی ایک اچھاعمل ہے مگرذرا سوچیئے کہ اس شہری پرکیاگزری ہوگی جوعیدپرنیاسوٹ پہننا چاہتاہے۔درزی کے اس کارنامے پرہروہ شخص سرپکڑکربیٹھ گیاجس نے اس دکان پراپناسوٹ سلائی کیلئے دے رکھاتھا۔ لوگ کہتے ہیں کہ اب وہ بغیرنئے سوٹ عیدکیسے منائیں گے؟؟

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

اگر آپ نےبھی اپنے درزی کو نیا سوٹ دیا ہے تو فوری دیکھ لیں،  کہیں وہ بھی تو اعتکاف نہیں بیٹھ گیا۔ اس سے پہلے کہ عیدکاچاند نظر آجائےمتبادل بندوبست کرلیں۔