کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب نے رنگ جما دیا

کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب نے رنگ جما دیا


لندن (24 نیوز) بکنگھم پیلس کے سامنے پریڈ گراؤنڈ پرسجے میلے میں ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی، پاکستان کی نمائندگی اظہر علی اورملالہ یوسف زئی نے کی۔

کرکٹ کے میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب بکنگھم پیلس کی طرف سے منعقد کی گئی، رنگا رنگ تقریب میں سابق انگلش کرکٹرفلنٹوف نے ساتھی کوہوسٹ کیساتھ میزبانی کے فرائض انجام دیے۔رنگا رنگ تقریب میں میگا ایونٹ کھیلنے والے ممالک کے سابق کرکٹرز اورشوبز شخصیات نے بھی شرکت کی اورموسیقی سے تقریب کو چار چاند لگائے گئے۔

پاکستان کی نمائندگی قومی کرکٹر اظہرعلی اورنوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کی،دونوں نے کرکٹ کے جوہر بھی دکھائے۔ افتتاحی تقریب میں ملالہ یوسف زئی کا مختصر انٹرویو بھی لیا گیا جس میں انہوں نے اپنا پیغام شائقین تک پہنچایا۔ ادھر ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیموں کے کپتانوں نے ملکہ برطانیہ کے ساتھ ملاقات کی اورفوٹو سیشن کیا۔