جیالوں پر تشدد، اپوزیشن بھی بول پڑی

جیالوں پر تشدد، اپوزیشن بھی بول پڑی


اسلام آباد(24 نیوز)  پیپلزپارٹی کےکارکنوں پر ہونے والے تشدد پراپوزیشن بھی بول پڑی۔

نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازنےواقعےپرمذمتی ٹویٹ کیا کہ اسلام آبادکو4 ماہ تک مفلوج رکھنے والاایک دن کااحتجاج بھی برداشت نہ کرسکا۔  مزید لکھا کہ حکومت چور دروازے سے آئی ہے اس لئے ڈرتی ہے۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا پرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج حکومت کی آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔  نہتے کارکنوں پر تشدد کونسی جمہوریت ہے؟

سربراہ اےاین پی اسفندیارولی خان نے کہا غیرجمہوری رویے حکمرانوں کاوطیرہ ہیں، سیاسی مخالفین پرطاقت کا استعمال کرنے والےاپنادھرنا یاد رکھیں۔ اپوزیشن رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پیپلزپارٹی کےگرفتارکارکنوں کورہا کرکے تشدد کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer