نارووال پی ٹی آئی کی رہنما ابرار الحق کی احسن اقبال پر کڑی تنقید


نارووال (24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ابرارالحق کی نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ احسن اقبال کے سر بہت سے لوگوں کا خون ہے ، اور اگر حکومت نے فوج کی مدد لینی تھی تو پہلے کیوں نہ لی۔

ذرائع کے مطابق احسن اقبال فوج کو مختلف برگیڈ کا نام دیتے ہیں، احسن اقبال نے جس طرح دھرنے کے شرکا کو ذلیل کیا وہ قابل مذمت ہے،حکومت کو چاہے کہ وہ فوری مستعفی ہو، احسن اقبال نے سی پیک کی سڑک آٹھ کروڑ کی بجائے 16 کروڑ میں بنائی ہے۔