اسحاق ڈار کی طلبی کا اشتہار احتساب عدالت کے باہر لگ گیا

اسحاق ڈار کی طلبی کا اشتہار احتساب عدالت کے باہر لگ گیا


اسلام آباد (24نیوز) اسحا ق ڈار کی طلبی کا اشتہار احتساب عدالت کے نوٹس بورڈ پر لگ گیا ،10روز میں پیش ہونے کا حکم، عدالت حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا جائے گا ،ضامن احمد علی قدوسی غیر حاضر ،50لاکھ زر ضمانت ضبط ہونے کا فیصلہ ہو گا۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی ، طلبی نوٹس کے باوجود اسحاق ڈار کے ضامن احمد علی قدوسی غیر حاضر رہے۔

احتساب عدالت کے باہر ضامن کی طلبی کی آوازیں بھی لگائی گئیں، عدالت نے ضامن کو پیش ہونے کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت میں کچھ دیر وقفہ کردیا، 50 لاکھ زرضمانت ضبط کرنے کی کارروائی پر فیصلہ ہوگا۔