تحریک لبیک کے 178 کارکنوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا

تحریک لبیک کے 178 کارکنوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا


لاہور (24 نیوز): لاہور کوٹ لکھپت جیل میں تحریک لبیک کے نظر بند 178 کارکنوں کو رہائی کا پروانہ مل گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم پر تحریک لبیک کے نظر بند 178 کارکنوں کو رہا کر دیا گیا۔ سینٹرل جیل ملتان سے تحریک لبیک کے 12  رہنمائوںکو رہا کر دیا گیا جبکہ بہاولپورماڈل سینٹرل جیل سے 34 کارکنان کو رہا کیا گیا۔

 واضح رہے کہ 25 نومبر کو سیکیورٹی فورسز  نےاسلام آباد اور روالپنڈی کے سنگم فیض آباد انٹرچینج پر تحریک لیبک کے دھرنے کو ختم کرانے کیلئے آپریشن کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں مظاہرین اور اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جب کہ جھڑپوں کے بعد ملک بھر میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنے اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔اسی دوران متعدد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں سے 178 کارکنوں کو آج جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردیا گیا۔