رانا ثنا اللہ معافی مانگیں، دوبارہ کلمہ پڑھیں: پیر حمید الدین سیالوی


سرگودھا(24 نیوز): پیرآف سیال شریف نے صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کیلئے کڑی شرائط رکھ دیں، کہتے ہیں رانا ثنا اللہ معافی مانگیں اور دوبارہ کلمہ پڑھیں، 24 نیوز نے گفتگو کی ویڈیو حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے وزیر مذہبی امور زعیم قادری نے پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی ، پیرحمیدالدین سیالوی نے صوبائی وزیر زعیم قادری کو کہا  کہ رانا ثنااللہ اپنے استعفے کے ہمراہ یہاں پہنچیں اپنے عقائد ہمیں بتائیں۔

پیرآف سیال شریف نے کہا کہ رانا ثنا اللہ ٹی وی پر آکر اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگیں اور مسلمان ہونے کیلئے دوبارہ کلمہ پڑھیں لیکن ان سب کے باوجود بھی انہیں استعفیٰ دینا ہوگا۔

زعیم قادری نے پیر حمید الدین سیالوی سے کہا کہ آپ رانا ثنا اللہ کو جیسا کہیں گے وہ ویسا ہی کریں گے، ہم رانا ثنا اللہ کو یہاں لا کر دوبارہ مسلمان کرالیں گے، یہاں آکر تو پلید بھی پاک ہوجاتا ہے۔