لاہور پولیس قبضہ مافیا کی سرپرست بن گئی


لاہور (24 نیوز): لاہور پولیسپیراگون سوسائٹی جیسے قبضہ مافیا کی سرپرست بن گئی۔ قبضہ مافیا کے اہم کردار کو تھانے میں رہائش دے دی گئی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق ایک سال 2 ماہ سے برکی تھانے نے قبضہ مافیا حاجی نعیم کو رہائش دے رکھی ہے۔ ملزم حاجی نعیم کے خلاف برکی سمیت مختلف تھانوں میں 88 کڑور روپے کے فراڈ کے 40 مقدمات درج ہیں۔ ملزم دو ہزار سولہ میں دبئی فرار ہوا جس کے بعد بااثر افراد کے کہنے پر ہی وطن واپس آیا تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کی بجائے ایس ایچ او کے ریٹائرنگ روم میں رکھ لیا، ملزم کو با اثر افراد کی پشت پناہی بھی حاصل ہے۔ ملزم نے یہ سہولیات حاصل کرنے کے لئے بھی کروڑوں روپے رشوت دی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی۔

 رپورٹ کے مطابق ملزم نے تھانے میں اپنے استعمال کے لیے گولڈن رنگ کی آلٹو گاڑی9777 بھی رکھی ہوئی ہے جبکہ ملزم حاجی نعیم تھانے میں مدعی مقدمات سے ڈیلنگ بھی کرتا ہے۔

دوسری طرف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے ملزم نعیم سے انکے پیسے واپس دلوا کر انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔