سپینش فٹ بال لیگ:دلچسپ مقابلے جاری،رئیل میڈرڈ اور فیلوبارڈا کا میچ برابر


میڈرڈ (24نیوز) سپینش فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں ،رئیل میڈرڈ اور فیلوبارڈا،لیونتے اور گیرونا کے میچ برابری پر ختم ہو گئے ،نومیکا،کیلٹا ویگونے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔

ذرائع کے مطابق  سپینش فٹ بال لیگ کے اہم میچ میں رئیل میڈرڈ اور فیلوبارڈا کا میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا ،فیلوبارڈا کی طرف سے میلا نے کھیل کے 25ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔

میچ کے 62ویں منٹ میں رئیل میڈرڈ کے 20 سالہ سپینش سٹار بورجا میورولا نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کرمیچ برابر کر دیا،آٹھ منٹ میورولا نے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلادی ، میچ ختم ہونے سے ایک منٹ قبل پورٹیلا نے فیلوبارڈا کی طرف سے خوبصورت گول کر کے میچ برابر کردیا۔

دیگر میچوں میں کیلٹا ویگو نے ایبار کو ایک صفر سے شکست دے دی ، بلاگا اور نومیگا کے درمیان میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر ہو گیا، لیونٹی اور کیرونا کا میچ بھی دلچسپ مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابرہو گیا۔