برطانوی میوزیم میں قائداعظم محمد علی جناح کے مجسمے کی نقاب کشائی


لندن(24 نیوز): برطانوی میوزیم میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں میں لندن کے میئر صادق خان اور پاکستانی ہائی کمشنر سید اب عباس نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن لندن کی طرف سے برطانوی میوزیم کے چائنا اینڈ سائوتھ ہال میں  قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمہ کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا، جس میں میئر لندن صادق خان نے قائد اعظم کے مجسمے کی نقاب کشائی کی، مجسمہ لنکنزن ہال میں نصب کیا جائے گا جہاں سے انہوں نے وکالت کی تعلیم حاصل کی تھی۔ یہ مجسمہ برطانوی مجسمہ فلپ جیکسن نے بنایا۔

لندن کے میئر صادق خان نے اپنے خطاب میں قائد اعظم کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نہ صرف پاکستانیوں کے ہیرو ہیں بلکہ دوسری قوموں کے لوگ بھی ان کی صلاحیتوں کے متعرف ہیں اور انہیں عظیم رہنما قرار دیتے ہیں۔