قطری خط کے مصنف شہزادہ شیخ حماد اچانک لاہور پہنچ گئے

قطری خط کے مصنف شہزادہ شیخ حماد اچانک لاہور پہنچ گئے
qatri prince hamad reaches lahore channel 24 قطری شہزادہ حماد لاہور


لاہور(24 نیوز) شریف فیملی کو پاناما کیس میں بچانے کیلئے خط لکھنے والے قطری خط والے شہزادہ شیخ حماد بن جاسم بن جابر اچانک لاہور پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق شریف فیملی کو پاناما کیس میں بچانے کیلئے خط لکھنے والے قطری خط والے شہزادہ شیخ حماد بن جاسم بن جابر اچانک لاہور  آ گئے ہیں۔

شہزادہ شیخ حماد بن جاسم بن جابر نے رائیونڈ میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں جاسم بن جابر بھی شریک تھے۔

قطری شہزادے کے ساتھ 5 رکنی وفد تھا ، اسٹیٹ گیسٹ کا پروٹو کول دیا گیا ۔