علامہ خادم حسین رضوی کی لاہور آمد، کارکنوں کی جانب سے پرتپاک استقبال


لاہور (24نیوز)اسلام آباد دھرنےکے بعد علامہ خادم حسین رضوی کی لاہور آمد، کارکنوں کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، علامہ خاد م حسین رضوی کا کہنا ہےکہ ضامنوں کی وجہ سے دھرنا ختم کیا، حکومتی مذاکرات کی کوئی اہمیت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ تحریک لبیک یارسول اللہ علامہ خادم حسین رضوی دھرنا ختم کر کے پچیس روزبعد لاہور پہنچ گئے ,قافلہ شاہدرہ پہنچاتو کارکنوں نے اُن کا شاندار استقبال کیا ۔انہوں نےکہا کہ وہ شہدا کے خون کا حساب لیں گے،حکومتی امداد کو مسترد کرتے ہیں، جو کہتے تھےکہ " مجھے کیوں نکالا" اُنہیں شہدا کا حساب دینا ہوگا ۔

علامہ خادم حسین رضوی نے کہاکہ اسلام آبادمیں سیاست اُن کامقصد نہیں تھا،ضامنوں کی وجہ سے دھرناختم کیا،وزراء کی اہمیت ہے ،نہ ان سے مذاکرات کی کوئی ضرورت ہے۔

علامہ خادم حسین نے مال روڈ پر تحریک صراط مستقیم کے دھرنے سے لا تعلقی کا اظہار کیا اور آئند ہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا،انہوں نے شہدا اور زخمیوں کے لیے حکومتی امداد لینے سے انکار کر دیا ، شہدا کا چہلم 4 جنوری کو لیاقت آباد راولپنڈی میں ہوگا,انہوں نے 2018 کے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کابھی اعلان کردیا۔