تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادرے دو روز بعد کھل گئے

تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادرے دو روز بعد کھل گئے


لاہور(24 نیوز)صوبہ بھر کی طرح لاہور میں بھی تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادرے دو روز بعد کھل گئے ، معمولات زندگی معمول پر آنے لگے ، مذہبی جماعت کے دھرنے کے باعث تعلیمی اداروں کو چھٹیاں دی گئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق فیض آباد دھرنے کیخلاف آپریشن کے بعد ملک بھر میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث دو روز بند رہنے والے تعلیمی ادارے آج کھل

گئے ہیں۔

سکولز میں حاضری بھی معمول کے مطابق رہی ، شہر میں حالات بھی معمول پر آ گئے ہیں ، چیئرنگ کراس پر ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی قیادت میں تحریک لبیک یا رسول اللہ اور تحریک صراط مستقیم کے کارکنان کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا۔