ڈی آئی خان: بستی ڈیوالہ سے ٹارگٹ کلر گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

ڈی آئی خان: بستی ڈیوالہ سے ٹارگٹ کلر گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل


ڈی آئی خان (24 نیوز) انسداد دہشتگردی فورس نے ڈی آئی خان میں کارروائی کرتے ہوئے بستی ڈیوالہ سے ٹارگٹ کلر رمضان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈی آئی خان کی بستی ڈیوالہ سے ٹارگٹ کلر رمضان کو حراست میں لے لیا۔

ملزم کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا    ، سیکیورٹی فورسز نے ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔