پاکستان تحریک انصاف 25 دسمبر کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کو تیار


کراچی (24نیوز) پاکستان تحریک انصاف 25 دسمبر کو عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کو تیار ،عارف علوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جلسے سے ثابت کرے گی کہ کراچی پی ٹی آئی کا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی کے باغ جناح میں ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے ہوگئی ہے تیار جلسہ 25 دسمبر قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت پر کیا جائے گا، باغ جناح کے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماء عارف علوی کا کہنا تھا کہ مقامی سیاست دانوں نے کراچی کو یتیم کردیا ہے اب پی ٹی ائی عوامی قوت کا مظاہرہ کرکے یہ ثابت کردے گی کہ کراچی پی ٹی ائی کا ہے۔

پارٹی رہنماوں نے دعویٰ کیا ہے سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما نے بلند و بانگ دعوے تو کردیئے، اب اس کا نتیجہ 25 دسمبر کے جلسے اور انتخابات کے نتائج پر منحصر ہے۔