سرکاری عہدے رکھنے والوں کو اپنے اخراجات کے متعلق بتانا پڑتا ہے:عمران خان


لاہور(ویب ڈٰیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری عہدے رکھنے والوں کو اب اپنے اخراجات اور اثاثوں کا حساب دینا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کی پارٹی کارکنوں سے گفتگو کے متعلق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ تین بار وزیراعظم رہنے والے کو علم نہیں سرکاری عہدے رکھنے والوں کو اپنے اثاثوں اور اخراجات کے بارے میں بتانا پڑتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سرکاری عہدوں پر براجمان افراد کو بتانا پڑتا ہے کہ ان کے اخراجات اثاثوں سے زیادہ کیوں ہیں؟

عمران خان نے لکھا کہ نواز شریف نے بادشاہوں کا رویہ اپنا رکھا ہے کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں۔ نواز شریف ایسا قانون چاہتے ہیں جو شریف مافیا کی کرپشن کو قانونی قرار دے۔