فارمولا ای ٹیم کی گاڑی کی چیتے کے ساتھ انوکھی ریس

فارمولا ای ٹیم کی گاڑی کی چیتے کے ساتھ انوکھی ریس


لاہور(ویب ڈیسک)فارمولا ای ٹیم نے ایک انوکھی ریس کا انعقاد کر دیا جس میں فارمولا ون ٹیم غیرمتوقع طور پر کامیاب رہی۔

تفصیلات کے مطابق فارمولا ون ٹیم نے دنیا کے تیز ترین جانور چیتا کے ساتھ ریس کا انعقاد کیا۔

ریس کے دوران چیتا کو کھلے ٹریک پر گاڑی کے ساتھ چھوڑ دیا گیا اور پھر گاڑی سٹارٹ ہوتے ہی چیتے نے فنشنگ لائن کی طرف بھاگنا شروع کر دیا۔

ریس کے شروع میں چیتے نے اپنی برتری بنائے رکھی لیکن یہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور فارمولا ای ٹیم کی گاڑی نے کانٹے کے مقابلے میں فتح سمیٹی ۔

واضح رہے کہ فارمولا ای گاڑی 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگ سکتی تھی جبکہ چیتا کی رفتار زیادہ سے زیادہ 112 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔