صحافیوں کا سیکشن فائیو کیخلاف جڑواں شہروں میں احتجاج جاری

صحافیوں کا سیکشن فائیو کیخلاف جڑواں شہروں میں احتجاج جاری


اسلام آباد(24 نیوز)پچیس نومبر کو 24 نیوز سمیت تمام ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا بند کرنے کیخلاف جڑواں شہروں میں صحافیوں کا احتجاج جاری ، صحافیوں کا کہنا ہے کہ سیکشن فائیو کے خاتمے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 25 نومبر کو ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا کی بندش کیخلاف جڑواں شہروں کے صحافیوں نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر سقوط میڈیا کیمپ قائم کر رکھا ہے۔

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کیمپ میں شرکت کی اور کہا کہ 25 نومبر کو تمام چینلز بند کرنے کی ذمہ داری چیئرمین ابصار عالم پر عائد ہوتی ہے۔

آر آئی یو جے کے سیکرٹری جنرل علی رضا علوی نے کہا کہ اگر آئین سے آرٹیکل فائیو کا خاتمہ نہ کیا گیا تو احتجاج پارلیمنٹ اور وزیراعظم ہاوس تک بڑھا دیا جائے گا۔

سقوط میڈیا کیمپ میں شریک صحافیوں نے کہا کہ ن لیگ حکومت نے ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا بند کر کے آمریت کی یاد تازہ کر دی۔