ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ،تنخواہیں نہ ملنے سےملازمین ذہنی تناؤ کا شکار

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ،تنخواہیں نہ ملنے سےملازمین ذہنی تناؤ کا شکار


 اسلام آباد(24نیوز): ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ مالی مشکلات سے دوچار ہے، ملازمین کو تنخواہیں دینے کو بھی پیسے نہیں۔ تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والا ایک آئی ٹی ایکسپرٹ تو ذہنی توازن کی کھو بیٹھا۔

ایک طرف حکومتی شاہ خرچیاں عروج پر،دوسری طرف قومی ادارے معاشی بدحالی کا شکار،سرکاری اداروں میں مالی بحران کے باعث ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی مشکل ہوگئی۔ ایف آئی اے سائبر کرایم کے 31 آئی ٹی ایکسپرٹ کو ڈیڑھ سال سے تنخواہ نہیں ملی، افسر صرف تسلیاں دے کر کام چلانے لگے۔

تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے آئی ٹی ایکسپرٹس نے کام چھوڑ دیا، اہم نوعیت کے کیسز داخل دفترکر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین کی کارکردگی صفر ہوگئی ہے، جبکہ سائبر کرائم لاہور زون سے تعلق رکھنے والا ایک آئی ٹی ایکسپرٹ تنخواہ نہ ملنے سے ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے تنخواہیں نہ ملنے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے بھی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کوشش کریں گے کہ کنٹریکٹ ملازمین کو جلد تنخواہ ادا کر دی جائے۔