فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا بھی اپنے مطالبات کے حق میں شدید احتجاج

فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا بھی اپنے مطالبات کے حق میں شدید احتجاج


 پشاور (24نیوز): فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کیخلاف مظاہرہ کیا اور اعلیٰ حکام سے طلبا کیساتھ نا انصافیوں کا نوٹس لینےکا مطالبہ کیا گیا۔طلبہ کا کہنا تھا کہ فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے سکالرشپس فنڈز سمیت کئی شعبوں میں خوردبرد کی ہے . 

ایک طرف پشاوریونیورسٹی میں سینکڑوں طلبہ احتجاج پرہیں تو دوسری جانب فاٹا سٹوڈنٹس بھی اپنے مطالبات کے حق میں میدان میں نکل آئے ہیں۔ طلبہ نے ہاسٹلز کوٹہ سسٹم میں انکو میرٹ پرداخلہ نہ ملنے بعض تعلیمی اداروں سے طلبہ کو نکالے جانے سمیت دیگرمسائل پر فاٹاڈیویلپمنٹ اتھارٹی کیخلاف مظاہرہ کیا۔طلبہ کا کہنا تھا کہ فاٹا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے سکالرشپس فنڈز سمیت کئی شعبوں میں خوردبرد کی ہے  فوری طور پرانکے خلاف کارروائی کی جائے۔قبائلی طلبہ نے کہا کہ طلبہ اورفاٹا میں تعلیمی مسائل پر گورنرخیبرپختونخوا اورفاٹا سیکرٹریٹ حکام کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔