پاک فوج نے فیض آباد آپریشن کے بعد ملک کو بڑے سانحے سے بچایا: عمران خان

پاک فوج نے فیض آباد آپریشن کے بعد ملک کو بڑے سانحے سے بچایا: عمران خان


 اسلام آباد (24 نیوز): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ختم نبوت قانون میں ترمیم بیرون ملک لابی کو خوش کرنے کیلئے کی گئی۔ پاک فوج نے فیض آباد آپریشن کے بعد ملک کو بڑے سانحے سے بچایا، انہوں نے فوری انتخابات کا مطالبہ بھی دہرا دیا۔

 

بنی گالا اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ختم نبوت میں ترمیم بیرون ملک لابی کو خوش کرنے کیلئے کی گئی، فوج مداخلت نہ کرتی تو ملک کسی بڑے سانحے کا شکار ہو جاتا۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی فیل اور حکومت مفلوج ہو چکی ہے۔ جمہوریت کے قیام کیلئے قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں۔

 

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ خواجہ آصف بھی اقامہ ہولڈر ہیں، نیب احسن اقبال کا اقامہ بھی چیک کرے، حکومت اسحاق ڈار کو اس لیے وزارت سے نہیں ہٹا رہی کیوں کہ اسے سب پتا ہے، وہ کہیں دوبارہ اپنا منہ نہ کھول دیں۔